اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ڈی پی کے آٹھ ارکان کو برطرف کرنے کی سفارش - پی ڈی پی کے آٹھ ارکان کو معطل کرنے کی سفارش

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے آٹھ ارکان کو پارٹی لائن کے خلاف جا کر سفارت کاروں سے ملاقات کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری
پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری

By

Published : Jan 9, 2020, 6:32 PM IST

Updated : Jan 9, 2020, 7:58 PM IST

پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دلاور میر، رفیع احمد میر، ظفر اقبال منہاس، قمر حسین، راجا منظور، جاوید، بیگ، عبدالمجید پڈر، اور عبدالرحیم راتھر کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری، ویڈیو
یہ سبھی سیاسی لیڈر آج سرینگر میں غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقی ہوئے۔ان میں سے بیشتر گزشتہ روز جموں میں لیفٹننٹ گورنر جے سے مرمو کے ساتھ بھی ملے تھے اور انہیں ایک 15 نکاتی یادداشت پیش کی تھی۔پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اسوقت زیر حراست ہیں جس کی وجہ سے کوئی اور لیڈر ان پارٹی ارکان کی برطرفی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں لے سکتا۔
Last Updated : Jan 9, 2020, 7:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details