پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جنہیں نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران جمعرات کی صبح کو حراست میں لیا گیا تھا کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔
پی ڈی پی کے رہنماؤں کو رہا کیا گیا - پی ٹی پی کے 19 رہنماؤں حراست
نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران جمعرات کی صبح پی ٹی پی کے 19 رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پی ڈی پی رہنماؤں کو سرینگر کی مقامی عدالت میں ضمانت کے بانڈز پر دستخط کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی پی کے رہنماؤں نے گزشتہ روز جاری کئے گئے نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی تھی جس دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت رہا کیا گیا۔ ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں لکھا ہے کہ ضمانت سے متعلق افراد اس عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور دس ہزار روپے کے تحریری ضمانتی بانڈز دیئے ہیں جس کے تحت مذکورہ افراد کو رہا کیا جارہا ہے، جو عدالتی تحویل میں ہیں۔
اس حکم نامے کے فوراً بعد ہی پی ڈی پی کے انیس رہنماؤں کو جنہوں نے مقامی عدالت سے ضمانتی بانڈز پر دستخط کئے انہیں تھانہ کوٹھی باغ سے رہا کیا گیا۔ عدالت نے تمام انیس پی ڈی پی رہنماؤں کو 5 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دی ہے۔
ضمانت بانڈ پر دستخط کرنے والوں میں خورشید عالم، عبد الحمید کوہشین، وحید الرحمٰن پرہ، رؤف بٹ، طاہر سید، محمد یٰسین بٹ، محسن قیوم وانی، بلال احمد پنڈت، عارف لایگرو، محمد عمر ڈار، مستقیم خان، شاہنواز احمد میر، ڈاکٹر ہرباکش سنگھ، سہیل بخاری، موہت بھان، توصیف شاہ، عمر ڈار، غلام رسول ڈار اور محمد الطاف بھٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔