اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نے پی ڈی پی رہنما رؤف بٹ کو طلب کیا - میونسپل کارپوریشن کے انتخابات

بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مجھے طلب کیوں کیا گیا ہے۔ مجھ سے کہا گیا کہ جب تک سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اختتام پذیر نہیں ہوتے تب تک مجھے روز صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک تھانے پر حاضری دینی ہوگی'۔

پولیس نے پی ڈی پی لیڈر رؤف بٹ کو طلب کیا
پولیس نے پی ڈی پی لیڈر رؤف بٹ کو طلب کیا

By

Published : Nov 20, 2020, 6:34 PM IST

Updated : Nov 20, 2020, 9:44 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے یپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر رؤف بٹ کو جمعہ کے روز سرینگر کے شرگری تھانے میں طلب کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بٹ نے فون پر بتایا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مجھے طلب کیوں کیا گیا ہے۔ مجھ سے کہا گیا کہ جب تک سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اختتام پذیر نہیں ہوتے تب تک مجھے روز صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک تھانے پر حاضری دینی ہوگی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس حوالے سے میں نے اپنے پارٹی کے اعلی لیڈران کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ایس او پیز جاری

وہیں پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ٹویٹ کر کے رؤف کو کیے گئے سمن پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'پولیس نے رؤف بٹ کو طلب کیا ہے اور یہی کہا جا رہا ہے کہ یہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔ کیا اب یہ جموں کشمیر میں نیا راہ عمل اپنایا جا رہا ہے؟'

ادھر سرینگر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انتخابات کے دوران سرینگر پولیس رہا شدہ عسکریت پسند/ او جی ڈبلیوز کو اپنے پروفائلز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن طلب کرتی ہے۔ رؤف بٹ کو بھی اپنا ذاتی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ وہ حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ تھے۔ سرینگر پولیس تمام ایسے تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے لیڈران نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اپنی انتخابی مہم صحیح طریقے سے کرنے نہیں دی جا رہی ہے۔

Last Updated : Nov 20, 2020, 9:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details