پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) خورشید عالم نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی سے استعفی دینے کی وجہ پارٹی کے پاس سیاسی وژن اور حکمت عملی کا فقدان بتایا ہے۔
پی ڈی پی کے سینیئر رہنما خورشید عالم کا پارٹی سے استعفیٰ
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ایم ایل سی خورشید عالم نے پارٹی میں سیاسی نقطہ نظر اور حکمت عملی کے فقدان کی وجہ سے پی ڈی پی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ایم ایل سی خورشید عالم
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے خورشید عالم نے کہا "میں نے یہ فیصلہ پارٹی کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے لیا ہے اور میں پارٹی کے ایجنڈہ، حکمت عملی اور سیاسی ویژن سے بھی متفق نہیں تھا"۔
انھوں نے مزید کہا کہ فی الحال کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے یہ اشارہ ضرور دیا کہ وہ اپنے دوستوں اور خیر خواہوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔