سرینگر میں پی ڈی پی PDP In Srinagar کی جانب سے یک روزہ کنونشن منعقد کیا گیا، اس کنونشن کی صدارت پارٹی صدر محبوبہ مفتی کرنے والی تھیں لیکن آخری لمحات پر انہوں کسی وجہ سے یہاں آنا منسوخ کر دیا۔ وہیں اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کے کئے تیار ہے اور جس وقت الیکشن کا اعلان کیا جائے گا وہ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
پی ڈی پی جنرل سیکرٹری غلام نبی لون نے اس موقع پر کہا کہ وادی کشمیر میں آئے روز حالات ناسازگار ہورہے ہیں اور آئے دن یہاں پولیس یا عام شہریوں پر حملے ہورہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر مبنی بالی ووڈ فلم 'دی کشمیر فائلز' The Kashmir Files حقیقت کی عکاسی نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ فلم نفرت پھیلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔