پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) محبوب بیگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے بار ہا دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پانچ اگست کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن ولیج ڈیفنس کمیٹیز کو بحال کرنا اور انکی اجرت میں اضافہ کرنا مرکزی دعووں کے بالکل متصادم PDP criticises VDC restorationہے۔
انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ولیج ڈیفنس کمیٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، Mehboob Beg on VDCsکیونکہ اُس وقت حالات غیر معمولی اور بے قابو تھے، لیکن گزشتہ دہائیوں کے دوران سیکورٹی نظام میں بہتری آئی ہے جس سے ولیج ڈیفنس کمیٹیز کی ضرورت نہیں ہے۔
انکا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں، تاہم وی ڈی سیز کسی دائرے کے تحت کام نہیں کر رہے، لہذا صورتحال غیر قانونی بننے کا خطرہ ہے۔ بیگ کے مطابق ماضی میں بھی وی ڈی سیز کے خلاف متعدد جرائم کے پیش نظر مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ انکی بحالی سے ایسے جرائم ہونے کے اندیشے بڑھ جاتے ہیں۔