اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra2023 امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری عوام کو ٹریفک کی پریشانی سے نجات دلائی جائے، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی کا امرناتھ یاترا پر بیان

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ گزشتہ برس امرناتھ یاترا کے قافلوں کے دوران جموں سرینگر شاہراہ پر عوامی ٹریفک کو روک دیا جاتا تھا۔ محبوبہ مفتی نے اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کو روکنے کے دوران عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں، جن سے امسال عوام کو نجات دلانی چاہئے تاکہ ان کو کوئی مشکلات نہ ہو۔

امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری عوام کو ٹریفک کی پریشانی سے نجات دلائی جائے، محبوبہ مفتی
امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری عوام کو ٹریفک کی پریشانی سے نجات دلائی جائے، محبوبہ مفتی

By

Published : Jun 21, 2023, 3:53 PM IST

امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری عوام کو ٹریفک کی پریشانی سے نجات دلائی جائے، محبوبہ مفتی

سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری عوام کو مشکلات نہیں پہنچایا جائے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس امرناتھ یاترا کے قافلوں لے دوران جموں سرینگر شاہراہ پر عوامی ٹریفک کو روک دیا جاتا تھا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ٹریفک کو روکنے کے دوران عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔ جن سے امسال عوام کو نجات دلانی چاہئے تاکہ ان کو کوئی مشکلات نہ ہو۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں منعقد کی جانے والی امرناتھ یاترا پورے ملک کے لئے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے جبکہ اس وقت ملک میں ہندو مسلم کے بانین نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں کشمیر ہی ملک میں بھائی چارے کی مثال اور پیغام دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 31 جون سے شروع ہورہی ہے اور 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے کے انعقاد کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ تمام طرح کی تیاریاں کر رہی ہے، اس ضمن میں تقریبا دو سو سول افسران یاترا کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج نے تیاریاں مکمل کی ہیں اور ان کے افسران آئے روز اس ضمن میں سیکورٹی جائزہ لے رہے ہیں۔ امرناتھ جانے والے راستے بالخصوص پہلگام، بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سونہ مرگ، گاندبل اور اننتناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے یاتریوں پر حملہ نہ کیا جا سکے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یاترا کو محفوظ رکھنے کے لئے 60 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Amarnath Yatra کشمیر میں امرناتھ یاترا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال، فاروق عبداللہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details