اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: محکمۂ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج - بجلی ترسیلی لائنوں

یومیہ اجرت پر کام کررہے عارضی ملازمین نے غفلت شعاری کا مظاہرہ کرنے والے محکمۂ بجلی کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

سرینگر: محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
سرینگر: محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Oct 27, 2021, 2:19 PM IST

محکمۂ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کررہے عارضی ملازمین نے سرینگر میں محکمہ کے اعلیٰ افسران کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کررہے عارضی ملازمین نے محکمۂ بجلی کے اعلیٰ افسران پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت نوٹس لینے کی گزارش کی۔

سرینگر: محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ بجلی ترسیلی لائنوں اور ٹرانسفارمرز وغیرہ کی مرمت کے دوران متعدد ڈیلی ویجرز قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ احتجاج کررہے عارضی ملازمین نے دوران ڈیوٹی اس طرح کے حادثات کے لئے محکمۂ بجلی کے اعلیٰ افسران کو مورد الزام ٹھہرایا۔

انہوں نے حالیہ دنوں بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایک ڈیلی ویجر مشتاق احمد کی مثال دیتے ہوئے کہاـ: ’’اب تک سینکڑوں ڈیلی ویجرز بجلی لائنز کی مرمت کے دوران ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد عمر بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔‘‘

احتجاج کررہے عارضی ملازمین نے اس ضمن میں تفتیش کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غفلت شعاری کا مظاہرہ کرنے والے محکمۂ بجلی کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details