اردو

urdu

ETV Bharat / state

دوران ڈیوٹی معذورہوئے ملازمین کا احتجاج - کشمیر نیوز

دارالحکومت سرینگر میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بقایا اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوران ڈیوٹی معذورہوئے ملازمین کا احتجاج
دوران ڈیوٹی معذورہوئے ملازمین کا احتجاج

By

Published : Sep 28, 2020, 8:19 PM IST

تفصیلات کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی کے باہر دوران ڈیوٹی معذور ہوئے محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے احتجاج کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ واگزار نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دوران ڈیوٹی معذورہوئے ملازمین کا احتجاج

احتجاج میں مردوں کے علاوہ خواتین ملازمین نے شرکت کی اور اس دوران انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے ہوئے تھے جن پر 'ہماری مانگیں پوری کرو، 'وی وانٹ جسٹس'، 'تنخواہ واگزار کرو' جیسے نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اردو کی اہمیت کو ختم کیا جارہا ہے‘

مظاہرین نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جسمانی طور معذور ہوئے ملازمین کے لیے بحالی پالیسی مرتب کی جائے اور کام کر رہے عارضی ملازمین کو مستقل کیاجائے اور بقایا اجرتوں کا وگزار کیا جائے تاکہ ان کے افراد خانہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details