جموں و کشمیر کے بالائی علاقے جن میں سنگروانی، اچھوگز، شادی مرگ وغیرہ علاقوں میں 5 سے 6 فٹ، جبکہ ترال، پانپور اور پلوامہ میں 2 سے 2.5 فٹ برفباری درج کی گئی۔ ضلع پلوامہ میں کل 1 ہزار 450 کلومیٹر کے درمیان ایسی سڑکیں ہیں جن پر تارکول بچھاہوا ہے۔ انتظامیہ نے محمکہ آر اینڈ بی اور میکنیکل ڈیپارٹمنٹ کو ان سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام دیا تھا۔ میکنیکل ڈیپارٹمنٹ کو 550 کلومیٹر تک برف ہٹانے کا کام دیا گیا تھا، جبکہ محمکہ آر اینڈ بی کو 900 کلومیٹر تک برف ہٹانے کا کام دیا گیا تھا۔
محکمہ آر اینڈ بی کو سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے میری مشینری کو ہائر کرنے کے لیے بھی کہا گیا تھا تاکہ ان سڑکوں کو جلد ازجلد کھولا جائے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے بتایا کہ' قصبہ پلوامہ کی گلی کوچوں کے ساتھ ساتھ بازار سے برف ہٹانے کے لئے محکمہ بلدیات نے اپنی مشینری سے تنگ گلی کوچوں سے بھی برف ہٹانے کا کام انجام دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ' محکمہ بجلی کے عارضی اور مستقل ملازمین نے اس دوران قابل ستائش کام انجام دیا ہے، ملازمین برفباری کے دوران بھی بجلی نظام کو بہتر بنانے کے لئے تندہی سے کام کرتے نظر آئے وہی کنبل رسونگ اسٹیشن میں ایک ٹرانسفرمر میں خرابی کی وجہ سے تین فیڈر میں بجلی متاثر رہی۔تاہم تین دن کے بعد اسے ٹھیک کروایا گیا۔