مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ اور نتھ ٹاپ میں سیاحوں کے ہجوم سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے یہاں سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ اس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گذشتہ دن ٹویٹ کے ذریعے بتا یا کہ' جو سیاح بغیر کنفرم بکنگ کے پتنی ٹاپ میں نظر آئیں گے ان سیاحوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بغیر ماسک سیاحتی مقامات پر ٹہلنے پرجرمانہ - کنفرم بکنگ
ادھم پور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پیوش سنگلا نے سیاحوں سے متعلق ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پتنی ٹاپ پر بغیر ماسک ٹہلنے والے سیاحوں پر1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بغیر ماسک سیاحتی مقامات پر ٹہلنے پر ہزار روپے کا جرمانہ
مزید پرھیں:
جموں: یوم شہداء نہ منانے پر لوگوں کا ردعمل
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 17 جولائی کے بعد ضلع سے وہی سیاح بھیجے جائیں گے جن کے پاس ہوٹل کی کنفرم بکنگ ہوگی۔ مزید انہوں نے کہا کہ آج سے جو بھی سیاح ماسک کے بغیر سفر کرتے نظر آئیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں موقع پر ہی 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے پتنی ٹاپ پر آنے والے تمام سیاحوں کو متنبہ کیا کہ وہ ہوٹل کی کنفرم بکنگ کے بغیر یہاں نہ آئیں۔