ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmirنے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹز اور بلاک میڈیکل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت سبھی صحت مراکز میں کووڈ 19 کے رہمنا خطوط کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مریض یا تیمار دار کو بغیر ’’آر اے ٹی‘‘ RAT Testکے ہسپتال میں داخلے کی اجازت Mandatory RAT test for patients attendantsنہ دیں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات Corona surge J&Kمیں گزشتہ دنوں سے ہو رہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر اور جموں صوبے کے بعد کشمیر میں بھی نئے ویرئنٹ اومیکرون کی تصدیق ہونے کا بعد ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے اس طرح کا حکم جاری کیا گیا ہے۔