اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On BJP بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر، محبوبہ مفتی - جموں وکشمیر کی خبر

جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انتخابی عمل میں شرکت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ آنے والے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے۔Mehbooba Mufti On BJP

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 27, 2022, 5:28 PM IST

Updated : Nov 27, 2022, 10:38 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انتخابات میں شرکت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ آنے والے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے اور اپنے حقوق کی خاطر نوجوانو ں کو انتخابات میں شرکت کرنی چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔Mehbooba Mufti On BJP

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس بھارت میں ہیں وہ جواہر لعل نہرو کا بھارت ہے، وہ آنجہانی گاندھی جی، مولانا ابوالکلام آزاد اور راہل گاندھی کا بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس وقت ہندو مسلم اتحاد کے لئے بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔ دفعہ 370کی منسوخی پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اس قانون کو منسوخ کیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'ہم نے بھارت کے ساتھ ایک آئینی رشتہ قائم کیا تاہم بی جے پی نے عوامی توقعات کے برعکس جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات پر ڈاکہ ڈالا۔'

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور اس طرح کی پالیسی نہ تو ماضی میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں یہ کامیاب ہوگی۔ پی ڈی پی صدر نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو الیکشن میں کسی بھی صورت میں موقع فراہم نہیں کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی، پنچایتی اور اسمبلی انتخابات ہوں گے تو نوجوانوں کو اس میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے تاکہ بی جے پی کو دوسری دفعہ آسان جیت سے روکا جاسکے۔ اُن کے مطابق بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات نوجوانوں کی ایک طاقت ہے لہذا اس سے کسی کو آسانی کے ساتھ سپرد نہیں کیا جانا چاہئے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ پنچایتی ، بلدیاتی اور اسمبلی چناو لوگوں کا ایک بڑا ہتھیار ہوتا ہے اور ہم یہ آسانی کے ساتھ کسی کو فراہم نہیں کریں گے لہذا آنے والے چناو میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر ہے تاکہ سازشی عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھنے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جو کچھ ہم سے چھینا اُس کو ہم سود سمیت واپس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti Targets BJP جو ہم سے چھینا گیا ہے اسے سود سمیت واپس لیں گے، محبوبہ مفتی

Last Updated : Nov 27, 2022, 10:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details