اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈل جھیل کے کنارے بولیوارڈ روڈ کا ایک حصہ کھسک گیا

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع بولیوارڈ روڈ کا ایک حصہ کھسک گیا۔

جھیل ڈل کے کنارے واقع بولیواڑڈ روڈ کا ایک حصہ کھسک گیا
جھیل ڈل کے کنارے واقع بولیواڑڈ روڈ کا ایک حصہ کھسک گیا

By

Published : Feb 24, 2021, 7:32 PM IST

بولیوارڈ روڑ پر ڈل گیٹ کے نزدیک اس وقت سراسیمگی اور خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک بولیوارڈ روڑ کا ایک حصہ کھسک گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 'معروف ادویات کی دکان دھرم میڈیکیٹ سے متصل روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران سڑک میں دراڑیں نمودار ہوئیں اور ایک حصہ کھسک گیا۔

جھیل ڈل کے کنارے واقع بولیواڑڈ روڈ کا ایک حصہ کھسک گیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' اچانک جھیل ڈل کے کنارے پر سڑک کھسکنے پر وہاں شور و غل مچ گیا اور لوگ مارے خوف کے ادھر ادھر بھاگنے لگے'۔

اس موقع پر ر اہگیروں و دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوگئی۔ واقعہ کے بعد میں ٹریفک کو بھی دوسری طرف منتقل کیا گیا۔ جھیل ڈل کے نزدیک سڑک کھسکنے کا یہ اپنی قسم کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہے، جس کے نتیجہ میں عام لوگ اور جھیل کے نزدیک آباد ہوٹلوں میں رہائش پذیر لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

مزید پڑھیں:گاندربل میں راشٹریہ رائفلز کی جانب سے یوتھ میلے کا انعقاد

چیف انجینئر آر اینڈ بی شوکت احمد پنڈت نے کہا کہ' کسی بھی قسم کے خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ایسا ہوتا رہا ہے اور سڑکیں خستہ ہوتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی ٹیم نے جائزہ لیا اور اور سڑک کی مرمت جلد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details