سرینگر: وادی کشمیر کے جھیل ڈل اور نگین میں ہاؤس بوٹ اور شکارا مالکان کی باز آبادکاری کی سفارش پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی نے کی ہے۔ پارلیمان اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور نے پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں کمیٹی نے ان ہاؤس بوٹ اور شکارا مالکان کی بازآبادکاری کی پالیسی تجویز کی ہے جو اپنا روایتی کاروبار چھوڑ کر متبادل روزگار کے مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
کمیٹی نے یہ رپورٹ حالیہ پارلیمانی سیشن میں پیش کی ہے اور حکومت سے اس ضمن میں پالیسی مرتب کرنے کی تجویز کی۔ تاہم ہاؤس بوٹ مالکان اس تجویز سے متفق نہیں ہے کیونکہ انکے مطابق وہ اپنی روایت اور پہچان کو ختم نہیں کرنا چاہیں گے۔ ہاؤس بوٹ کشمیر کی مشہور - ڈل اور نگین - جھیلوں میں واقع ہے جو سیاحوں کے لئے ہمیشہ سے کشش کا باعث بنتے ہیں۔ نوے کی دہائی سے قبل، جب کشمیر میں عسکریت پسندی شروع ہوئی، یہ ہاؤس بوٹ بیرون ممالک سے آئے سیاحوں کا مسکن ہوتے تھے تاہم نوے کے بعد بیرونی سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہونے کے بعد سے ان میں دیگر ریاستوں کے سیاح بھی رہنے لگے۔
مزید پڑھیں: Dal Dwellers on Rehabilitation: ڈل جھیل کے باشندوں کی بازآبادکاری مشکل کیوں؟