سرینگر: کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے ارکان پارلیمان نے لال چوک میں گھنٹہ کا دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر ممبران پارلیمان نے کہا کہ واقعی میں کشمیر کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے ممبران پارلیمان کے ایک وفد نے لالچوک کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر جونپور اتر پردیش کے ممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کئی مرتبہ کشمیر کے دورے پر آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ملنا جلنا ہوتا رہتا ہے اور یہ کہ یہاں کے لوگ سیدھے سادھے اور بھائی چارے میں یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو بھائی چارے اور امن و چین کے ساتھ رہنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات واقعی میں بہتر ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے چہروں پر عیاں ہے۔