سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیاTruck Crushes Soldier to Death in Srinagar۔
یہ حادثہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب روڈ اوپننگ کے دوران یہ دونوں فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم ٹرک نے 163 ٹریٹوریل کے فوجی اہلکاروں کو زور دار ٹکر ماری جس کے سبب دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی ہوئے دنوں فوجی اہلکاروں کو اہسپتال منتقل کیا گیا تاہم سنجے کمار نامی فوجی اہلکار کو ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچتے ہی مردہ قرار دے دیا Soldier Dies in Srinagar Road Accidentجبکہ رفیق احمد نامی دوسرے اہلکار کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر jk03/3811 کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
سرینگر پولیس Srinagar Police نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی پارمپورہ سرینگر میں حادثے کے دوران ایک Parimpora Accident موٹر سائیکل سوار فوت ہو گیا تھا۔