سرینگر:اسلامک ہائی اسکول بٹہ مالو کو بند کیے جانے کے خلاف والدین نے اپنے بچوں کے ہمراہ آج احتجاج کیا۔ والدین نے مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم اپنے بچوں کے ساتھ اسکول انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی فیس وصولنے کے بعد ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا اور آج بچوں کو اسکول میں دیس چارج سرٹیفکیٹ حاصل کر کے کسی دوسرے اسکول میں داخل لینے کی باتیں کہی جارہی جارہا ہے۔Islamic High School Batamaloo Closed
احتجاجی والدین کے مطابق نہ تو اس وقت وہ دیگر کسی بھی نجی اسکول میں داخلہ فیس ادا کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اسکول اس وقت داخلہ دے سکتا ہے ایسے میں سرکاری اسکول ایک متبادل ہے لیکن سرکاری اسکول میں تعلیم برائے نام ہے۔
اس موقعے پر والدین کے ایک گروپ نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے نہ تو والدین کو مطلع کیا اور نہ ہی طلبہ کو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے ساتھ ساتھ اسکول حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکول کو بند کرنے سے قبل زیر تعلیم بچوں کو کسی اور تعلیمی ادارے میں داخل کرائیں۔