اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے بچکانہ بیان پر والدین برہم - Heating Arrangements in Kashmir Schools

وادی کشمیر میں سخت سردیوں کی وجہ سے بچوں کو اسکولوں میں کافی پریشانی ہو رہی ہے،جبکہ والدین بھی بچوں کو تیار کرنے میں دشواریاں محسوس کر رہے ہیں۔ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی پرائمری سطح تک کے اسکولوں کے لئے چھٹی کا مطالبہ کیا ہے کیوں کہ سردی کی وجہ سے چھوٹے بچوں کی صحت بھی بگڑ رہی ہے۔Winter Vacation In Kashmir Schools

parents-outraged-over-childish-statement-given-by-director-school-education-kashmir-regarding-winter-vacation
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے بچکانہ بیان پر والدین برہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 5:13 PM IST

Updated : Nov 25, 2023, 6:04 PM IST

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے بچکانہ بیان پر والدین برہم

سرینگر:سرمائی تعطیلات کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے دئیے گئے بیان پر ہر طرف سے نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ ایسے میں نہ صرف عام والدین خفا نظر آرہے ہیں بلکہ پرائیوٹ ایسوسی ایشن نے بھی ناظم تعلیم کے اس بیان پر سخت تنقید کررہی ہے۔ دراصل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کچھ روز قبل اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کے بارے میں کہا تھا کہ کشمیر میں ابھی اتنی زیادہ ٹھنڈ نہیں ہے کہ سرمائی تعطیلات کی جائے، اگر سردی زیادہ ہوتی تو کیا بچے اسکولوں میں کھیل پاتے جبکہ بچے تو اسکولوں میں مزا کررہے ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے اس بیان کے تناظر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے پرائیوٹ ایسوسی ایشن کی صدر آسمہ گونی سے بات چیت کی۔انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناظم تعلیم کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ بچکانہ بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن زمینی حقائق سے بالکل بے خبر ہے کیونکہ اگر انہیں موسمی صورتحال کا واقعی ادراک ہوتا تو وہ اس طرح کے بے معنی بیان نہیں دیتے۔
بات چیت کے دوران انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اپنے اے سی کمرے سے باہر آکر ہسپتال کا رخ کرنا چائیے اور دیکھنا چائیے کہ گہری دھند اور صبح کی شدید سردی کی وجہ سے کتنے اسکولی بچے اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محکمے تعلیم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے، تب جاکر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا محکمے تعلیم اور دیگر اعلی عہدیداران کا آپس میں کوئی تال میل نظر نہیں آرہا ہے۔ ایک دن سیکریٹری تعلیم ایک بیان دیتے ہیں، جبکہ دوسرے دن صوبائی کمشنر میڈیا کے سامنے کوئی اور بات کہتے ہیں جبکہ ڈائیریکٹر ایجوکیشن اپنے طور کچھ الگ ہی قسم کی بیان بازی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:


آسمہ گونی نے کہا کہ اگر سرکاری چاہتی ہے کہ بچے سرما کی اس ٹھیٹھرتی سردی میں بھی اسکولوں کا رخ کریں تو اس کے لئے سرکاری سطح پر اسکولوں میں گرمی کا بندوبست کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چند نجی اسکولوں میں اگرچہ اے سی کا بندوبست ہے لیکن ان چند اسکولوں کی بنیاد پر دوسرے اسکولوں پر اس طرح کے ہدایت اور احکامات تھوپے نہیں جاسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور خاص کر محکمے اسکول ایجوکیشن پر زور دیا کہ بغیر آجکل کئے کشمیر کی موسمی صورتحال کو دھیان میں رکھتے ہوئے جلد از جلد اسکولوں کی سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ بچوں کو راحت دی جاسکے۔

Last Updated : Nov 25, 2023, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details