اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: پیرینٹس ایسوسی ایشن نے فیس معافی کے لئے مظاہرہ کیا - مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر

کورونا وائرس کے باعث پرائیویٹ اسکول، بند ہونے کے باجود گارجین سے فیس کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی مخالفت میں گارجین کی تنظیم نے پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

Parents Association
Parents Association

By

Published : Oct 16, 2020, 2:33 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کی پریس کالونی میں نجی اسکولوں کے طلبا کے گارجین نے احتجاج کیا۔

نجی اسکول کے مختلف علاقوں سے پہنچے والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرہ لگایا اور مظاہرہ کیا۔

سرینگر: پیرینٹس ایسوسی ایشن نے فیس معافی کے لئے مظاہرہ کیا

رواں سال مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مدنظر تمام اسکولوں و کالجوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد طلبا اسکول نہیں جا سکے ایسے میں اسکول انتظامیہ کے ذریعہ فیس کے مطالبے کے خلاف طلبا کے گارجین نے احتجاج کیا اور فیس کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

پیرینٹس ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات مہینوں سے تمام اسکول بند ہیں اور لاک ڈاؤن سے کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔ اس دوران والدین کو اسکول انتظامیہ کی طرف سے فیس جمع کرانے کے لئے کہا جا رہا ہے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ والدین کو فیس کے نام پر لوٹا جا رہا ہے اور انتظامیہ تماشائی بنا ہوا ہے، جو گارجین کے ساتھ نا انصافی ہے، جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اسکولوں کو فیس معاف کرنے کی ہدایت نہیں دے گا تو پیرینٹس ایسوسی ایشن تمام گارجین اور طلبا کے ساتھ سڑکوں پر دھرنا دے گا اور مظاہرہ کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details