اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچایتی کانفرس کا 280 کونسلز پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

آل جموں و کشمیر پنچایتی کانفرس نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی کونسلز میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ممبر بننے سے روکنے کے لیے وہ جموں و کشمیر کی 280 ڈی ڈی کونسلز میں انتخابات لڑنے کے لیے آزاد امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔

پنچایتی کانفرس کا 280 کونسلز پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ
پنچایتی کانفرس کا 280 کونسلز پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ

By

Published : Nov 2, 2020, 6:10 PM IST

پنچایت کانفرنس کے صدر اور پونچھ ضلع کے بلاک ترقیاتی کونسل کے چئیرمین شفیق میر نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جموں وکشمیر کے سیاست دان بے روزگار ہوئے ہیں اور اب وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدواروں کے ذریعے اس نظام میں بھی مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پنچایتی کانفرس کا 280 کونسلز پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ

انہوں کہا کہ سیاسی جماعتوں کی سازش کو روکنے کے لیے پنچایتی کانفرس 280 کونسلز میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان سے پاکستان غیرقانونی قبضہ فوراً ہٹائے: بھارت


واضح رہے کہ حالیہ دنوں مرکزی سرکار نے پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسلز کو وجود میں لاکر ان میں نومبر کے آنے والے دنوں میں انتخابات منعقد کروانے جارہی ہے۔

انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 ڈی ڈی سی حلقے بنائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details