جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جموں میں پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آرمی، سیکورٹی ایجنسیز کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’لداخ میں چین اور بھارتی افواج کے مابین جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کشمیر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی اور وادی میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کرے گا جس کے لئے سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنا ہوگا۔‘‘
میٹنگ میں جموں صوبے کے کمشنر کے علاوہ سرحدی اضلاع - پونچھ، کھٹوعہ، ہندوارہ، بارہمولہ اور سانبہ - کے پولیس ایس پیز بھی موجود تھے۔
دلباغ سنگھ نے افسران پر زور دیا کہ موجودہ حالات (لداخ کشیدگی) کے پیش نظر پاکستان دراندازی میں تیزی لانے کے علاوہ وادی کشمیر میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔