سرینگر:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ سرحد پار سے دراندازی پاکستان کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہی ہے۔J&K DGP Dilbagh Singh on infiltration سرینگر کے زون علاقے میں پولیس کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کے ارادے اور حرکتیں کسی سے چھپے ہوئی نہیں ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ڈرون کے ذریعے یہاں ہتھیار، اسلحہ اور منشیات بھیجے جارہے ہیں اور یہ کھیل پاکستان کا ہے۔ انہوں نے کہا سکیورٹی فروسز مستعدی ان کارروائیوں کو بار بار ناکامیاب بنا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھی دراندازی ہو رہی ہے۔
Dilbag singh on infiltration پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ - dilbagh singh on pakistan
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی پاکستان کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ J&K DGP Dilbagh Singh on infiltration
پاکستان دراندازوں کی پشت پنائی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ
بتادیں کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے جموں کے آر ایس پورہ میں ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سرحدی علاقہ کپواڑہ کے ایل او سی کے قریب سکیورٹی فروسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔