اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقبوضہ کشمیر کے موسم کی خبریں نشر کرنے پر پاکستان برہم - دوردرشن

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'بھارت کی جانب سے گذشتہ سال جاری کردہ نام نہاد سیاسی نقشوں کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے۔ حقیقت کے برعکس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔

Pakistan rejects India's move to broadcast weather reports on PoK
مقبوضہ کشمیر کے موسم کی خبریں نشر کرنے پر پاکستان برہم

By

Published : May 9, 2020, 5:37 PM IST

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں میرپور، مظفر آباد اور گلگت سے متعلق موسم کی اطلاعات نشر کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

ادھر جمعہ سے سرکاری نشریاتی مرکز دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے اپنے پرائم ٹائم نیوز بلیٹنز میں میر پور، مظفرآباد اور گلگت کے موسمی اطلاعات نشر کرنا شروع کیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ سال جاری کردہ نام نہاد سیاسی نقشوں کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے۔ حقیقت کے برخلاف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے موسم کی خبریں نشر کرنے پر پاکستان برہم

بھارت نے گذشتہ نومبر میں تازہ ترین نقشے جاری کیے تھے جن میں پاکستانی زیر قبضہ علاقہ کو جموں و کشمیر کی یونین ٹریٹری کا حصہ بتایا گیا تھا۔ جبکہ گلگت بلتستان کو لداخ کا حصہ بتایا گیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ 'یہ ایک مذموم کوشش ہے اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ سلوک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details