اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پاکستان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا جانا چاہئے' - سب انسپکٹر راکیش ڈوبھل

بی ایس ایف کے آئی جی نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے پاس 13 نومبر کو پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں پر کوئی پیغام ہے، بی ایس ایف کے آئی جی نے کہا 'شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔'

'جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب'
'جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب'

By

Published : Nov 15, 2020, 1:10 PM IST

اتوار کو بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) راجیش مشرا نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے شہریوں کو ان کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا 'ہم پاکستان کے اقدامات کی مذمت کرتے ہے اور پاکستان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جانا چاہئے۔'

بی ایس ایف کے آئی جی نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے پاس 13 نومبر کو پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں پر کوئی پیغام ہے، بی ایس ایف کے آئی جی نے کہا 'شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔'

اس سے قبل آج بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر فرنٹیئر، نے بارہمولہ ضلع میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر راکیش ڈوبھال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details