اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pandit Delegation Meets PAGD Leaders: 'پی اے جی ڈی کشمیری پنڈتوں کے تحفظ کیلئے ایل جی سے ملاقات کرے گی' - Security of kashmiri pandit

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے کشمیری پنڈتوں کے تحفظ سے متعلق مطالبات کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملنے کا فیصلہ لیا ہے۔ الائنس نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز گپکار میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لیا۔ واضح رہے کہ فاروق عبد اللہ الائنس کے صدر ہیں۔ PAGD to meet J&K LG Manoj Sinha

pagd-to-meet-j-and-k-lg-over-security-of-pandits-in-kashmir
پی اے جی ڈی کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے متعلق لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گی

By

Published : May 14, 2022, 3:54 PM IST

سرینگر:گپکار الائنس سے وابستہ سیاسی لیڈران بشمول پی اے جی ڈی ترجمان محمد یوسف تاریگامی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سرینگر کے گپکار علاقے میں واقع پی اے جی ڈی صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے وادی کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ Pandit Delegation Meets PAGD Leaders

پی اے جی ڈی کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے متعلق لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گی

میٹنگ کے اختتام پر الائنس کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے میڈیا کے نمائندں کو بتایا کہ الائنس کی قیادت نے راج بھون کی طرف رجوع کیا ہے اور ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر کشمیری پنڈتوں کے تحفظ سے متعلق مطالبات سامنے رکھیں گے۔PAGD to meet J&K LG Manoj Sinha

انہوں نے کہا کہ ’کشمیری پنڈتوں کا ایک گروپ ہمارے اراکین سے ملا اور ہمارے ساتھ سکیورٹی کی فراہمی کے متعلق معاملات پر بات کی اور بتایا کہ وہ کشمیر چھوڑیں گے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ہم نے اس وفد سے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کا بھی ہے، اس کو چھوڑنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔' Security of kashmiri pandit

تاریگامی نے کہا کہ ہم نے راج بھون کی طرف رجوع کیا ہے اور ہم اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ پنڈتوں کے مسائل بشمول ان کو تحفظ فراہم کرنے مطالبات اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جس طرح احتجاجی پنڈتوں پر لاٹھی چارج کیا گیا وہ حد درجہ افسوس ناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہاں بار بار لاٹھیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اس پر روک لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمیشہ سیاحوں کی عزت کرتے ہیں اور انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپسی بھائی چارہ ہماری ثقافت ہے اور ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس روایت کو زندہ رکھے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس چاڈورہ میں کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت راہل بٹ پر گولیاں چلا کر اسے ہلاک کر دیا تھا۔ وادی کشمیر سمیت جموں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی جانب سے ہلاکت پر احتجاج جاری ہے۔ وہیں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں بشمول سابق وزراء اعلیٰ نے اس حملے کی سخت مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details