اردو

urdu

ETV Bharat / state

PAGD Meeting:گپکار الائنس کا منگل کو سرینگر میں ایک اجلاس - اسمبلی انتخابات

وزیر اعظم کے ساتھ 24جون کو منعقدہ میٹنگ کے بعد گپکار الائنش کے سبھی ممبران منگل کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

گپکار الائنش
گپکار الائنش کی منگل کو سرینگر میں ایک میٹنگ

By

Published : Jun 28, 2021, 11:44 AM IST

Updated : Jun 28, 2021, 1:02 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (PAGD) کی میٹنگ منگل کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔

یہ میٹنگ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی اور اس میں گپکار الائنس PAGD کے سبھی ممبران بشمول پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، محمد یوسف تاریگامی کی شرکت متوقع ہے۔

الائنس کے ترجمان یوسف تاریگامی نے بتایا کہ اس ملاقات میں شرکاء کے مابین سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:All Party Meeting: جموں و کشمیر کے رہنماؤں کا رد عمل

واضح رہے کہ 24 جون کو نریندر مودی کے ساتھ جموں کشمیر کے 14 سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں جموں وکشمیر میں حد بندی، ریاستی درجہ کی بحالی، اسمبلی انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ ہوڈ پر چدمبرم بولے 'حکومت گھوڑے کے آگے چھکڑا کیوں چاہتی ہے؟'

الائنس کے جانب سے گپکار اعلامیہ کے مطالبات پر یک بات ہوکر بات نہ کرنے پر شرکاء میں آپسی اور اندرونی رسہ کشی پیدا ہوئی ہے جس پر کل کی میٹنگ میں غور و خوض کیا جائے گا۔

دریں اثناء، نیشنل کانفرنس کے لیڈران کی جانب سے بھی پیر کو سرینگر میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی لیڈران نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details