سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے شرکا الگ الگ انتخابات لڑیں گے تو اس سے الائنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کا قیام ایک بڑے مقصد کے لیے کیا گیا ہے جس کا مقصد متحد ہو کر انتخابات لڑنا ہی نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی شریک کو انتخابی اتحاد سے متعلق تحفظات ہیں تو اس سے پی اے جی ڈی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ PDP on PAGD Formation in Kashmir
پی ڈی پی کا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے اس بیان کے ردعمل میں آیا ہے جب نیشنل کانفرنس کے صوبائی کمیٹی کا اجلاس میں اراکان نے ان لیڈران پر برہمی کا اظہار کیا کہ پی اے جی ڈی کی بعض اکائیوں نے حالیہ دنوں میں بیانات، آڈیو جنگلز اور تقاریر میں نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنایا ہے۔ ان ارکان نے محسوس کیا کہ یہ طرز عمل اس اتحاد کے استحکام کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ بعض سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے پی اے جی ڈی سے الوداع کہنے کی رائے بنالی ہے۔