اردو

urdu

ETV Bharat / state

PAGD to jointly contest J&K polls: 'جموں و کشمیر انتخابات میں پی اے جی ڈی مشترکہ طور پر حصہ لے گی'

پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے پیر کو باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات، جب بھی منعقد ہوتے ہے تو مشترکہ طور پر لڑے گے۔ PAGD to jointly contest J&K polls

'پی اے جی ڈی مشترکہ طور پر جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے گی'
'پی اے جی ڈی مشترکہ طور پر جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے گی'

By

Published : Jul 5, 2022, 9:45 AM IST

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آنے والے اسمبلی انتخابات کو گپکار اعلامیہ کی طرف سے وکالت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ موجودہ سیاسی بہران کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اکھٹا الیکشن لڑنا چاہے تاکہ آنے والے وقت میں لوگوں کو ایک ایسی حکومت ملے جو ہر مزہب کی قدر کریں اور بھائی چارے کی بھارتی رویات کو برقرار رکھے ۔PAGD to jointly contest J&K polls

پی اے جی ڈی کے صدر فاروق عبداللہ اور اس کی نائب صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے علیحدہ علیحدہ تصدیق کی گئی۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (NC) کے صدر فاروق عبداللہ نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتحاد مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لے گا۔ Elections In Jammu And Kashmir

فاروق عبداللہ کی تصدیق این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اتحاد کی طرف سے متحد مقابلہ کرنے کا اشارہ دینے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

اس دوران انہوں ان پارٹیوں پہ الزام عاید کرتے ہوئے کہا جو گپکار اعلامیہ سے نکلے وہ دوگلا پن کی سیاست کررہے تھے ۔ ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے آنجہانی سنتور استاد بھجن سوپوری کی یاد میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کیا۔

عبداللہ نے سجاد لون کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک سازش کے طور پر اتحاد میں شامل ہوئی ہے۔"مجھے افسوس ہے کہ ایک پارٹی کہتی ہے کہ اس نے اتحاد چھوڑ دیا۔ وہ کبھی بھی اتحاد کا حصہ نہیں تھے۔''



یہ بھی پڑھیں : Farooq Abdullah on Election in Kashmir: محبت اور بھائی چارہ کے بغیر بھارت کی ترقی ناممکن: فاروق عبداللہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details