اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں رات کے دوران آتشزدگی، کئی مکانات خاکستر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

سرینگر میں رات کے دوران آتشزدگی، کئی مکانات خاکستر
سرینگر میں رات کے دوران آتشزدگی، کئی مکانات خاکستر

By

Published : Jan 18, 2021, 10:21 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے سیکڈافر میں پیر اور اتوار کی درمیانی شب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 6 مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ کا سب انسپکٹر رینک آفیسر بھی زخمی ہوا۔ حکام نے بتایا کہ سب انسپکٹر نور عالم خان اس وقت زخمی ہوا، جب آگ بجھانے کے دوران وہ گر گیا۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان کو آگ لگی۔ آگ اس قدر بھڑک اٹھی کہ اس نے آس پاس کے قریب متعدد مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں چھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے اہلکار فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو کر لیا۔

'کورونا وائرس کے خوف سے اہلیہ کا بوسہ بھی نہیں لیتا'

ادھر محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد نے لوگوں کو احتیاط کے ساتھ برقی آلات کو استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا برقی آلات کی وجہ سے سردیوں میں لگاتار آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران محکمہ کے ایک آفیسر شدید زخمی ہو گیا ہے، تاہم انہیں فوراً علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details