سرینگر:چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا نے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج کا ایک مضبوط گرڈ موجود ہے جس سے درندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے اس سال کے پانچ ماہ میں درندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور فوج اس سال کسی بھی درندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیے گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کشمیر کے میدانی علاقوں کی بات کرتے ہے تو سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی پیرا میٹرس طے کیے ہے اور جو سکیورٹی فورسز نے پچھلے کچھ برسوں سے انکاؤٹرس انجام دیئے ہیں، اس سے اب کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تعداد پہلے سے ہی بہت کم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیاحت پورے شباب پر ہے اور حال ہی میں یہاں جی ٹوئنٹی سمٹ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت امرناتھ یاترا کے پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کشمیر میں حالات بہتر ہے۔ پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں منشیات بھیجنے کے سوال پر جی او سی نے کہا کہ یہ فوج کے لیے ایک بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند برسوں میں سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے نارکو ٹیرر سے نمٹنے کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنسیاں کام کر رہی ہے اور بہت جلد اس پر قابو کیا جاسکے گا۔