سرینگر:زبرون پہاڑی کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑے باغ گلہ لالہ ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق 12 دنوں میں ایک لاکھ 58 ہزار مقامی ، ملکی و بیرون ممالک کے سیاحوں نے باغ کی سیر کی۔ٹیولپ گارڈن کے انچارج انعام الرحمان نے بتایا کہ باغ کو عوام کے لیے 20 مارچ کو کھل دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا 12 دنوں میں 1.58 لاکھ لوگوں نے ٹیولپ گارڈن کی سیر کی اور یہاں کے پرکیف نظاروں سے لطف اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ باغ میں اس بار چار نئے اقسام کے ٹیولپ لگائے گئے جنہیں بیرون ممالک سے درآمد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہہ اس سال باغ میں 68اقسام کے 15لاکھ سے زائد خوبصورت گل لالہ اس وقت اپنا حسن بکھیرے ہوئے ہر ایک آنے والے کو معطر کر رہے ہیں۔30 ہیکٹر اراضی سے زیادہ رقبے پر پھیلے ٹیولپ گارڈن میں 3 سو سے زیادہ باغبانوں نے پھولوں کو لگانے کا کام انجام دیا ہے۔200 کنال اراضی پر ٹیولپ بیڈ بنائے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔