اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mother's Day: سرینگر میں یوم مادر کے موقع پر تقریب کا انعقاد، والدین کی عظمت کو کیا گیا سلام

سرینگر کے ایک نجی اسکول میں مدرس ڈے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بچوں نے اپنے اپنے والدہ کے پیر دھوئے۔ بچوں کی مشق کروائی گئی اور یہ احساس دلایا گیا کہ ماں کی خدمت کتنی اہم اور ضروری ہے۔ Mother's Day celebrated in Srinagar

سرینگر میں یوم مادر کے موقع پر تقریب کا انعقاد، والدین کی عظمت کو کیا گیا سلام
سرینگر میں یوم مادر کے موقع پر تقریب کا انعقاد، والدین کی عظمت کو کیا گیا سلام

By

Published : Jun 5, 2022, 12:48 PM IST

ماں کی اہمیت و عظمت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے ایچ ایم ٹی سرینگر کے ایک نجی اسکول میں یوم مادر یعنی مدرس ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں والدین کی خاصی تعداد کے علاوہ ماہرین تعلیم و دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔International Mother's Day

تقریب کے دوران ماں اور بچوں کے درمیان کچھ ایسے مناظر دیکھے گئے جس سے ہر ایک کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ اس موقع پر بچوں نے اپنی والدہ کے پیر دھوئے۔ بچوں کو ماں کی اہمیت سے واقف کروایا گیا اور یہ احساس دلایا گیا کہ ماں کی خدمت ان کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ تقریب میں والدین کی عظمت سے متعلق تقاریر بھی کی گئیں۔organizes mega feet washing on Mother’s Day programme in Srinagar

سرینگر میں یوم مادر کے موقع پر تقریب کا انعقاد، والدین کی عظمت کو کیا گیا سلام

یہ بھی پڑھیں: Mothers Day Celebrated in Shopian: عالمی یوم مادر کی نسبت سے شوپیاں میں تقریب منعقد

اسکول کے چیئرمین محمد حنیف بھٹ نے کہا کہ 'اس تقریب کا مقصد طلباء میں اخلاقی تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ بچے اچھے اور برے کی تمیز کرسکے۔ اس کے علاوہ والدین کے مقام اور ان کے مرتبہ کو پہچان سکے۔ تقریب میں والدین کی عظمت پر مختلف پروگرامز پیش کیے گیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details