سرینگر (جموں و کشمیر):کشمیر یونیورسٹی میں اعضاء کے عطیہ اور ٹِشو ٹرانسپلانٹ کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں اور ماہرین تعلیم نے اعضاء عطیہ کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ بیداری پروگرام کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ بائیو ریسورسز اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنس نے جموں وکشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن اور جے کے سائنس اینڈ انوویشن کونسل کے اشتراک سے کیا۔
کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جبکہ تقریب میں کمشنر سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنولوجی سوربھ بھگت، ڈائریکٹر سکمز صورہ پروفیسر پرویز اے کول، ایچ او ڈی یورولوجی سکمز صورہ، پروفیسر سلیم وانی اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ابھرتے ہوئے صحت کے مسائل کو باہمی تعاون کے ساتھ حل کیا جاسکے۔