اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرڈر پر منگوائی فٹبال نے فرمان نثار کی زندگی ہی بدل دی - آرڈر پر منگوائی فٹبال نے زندگی ہی بدل دی

سر اور پیروں سے فٹبال گھمانے اور کاندھوں پر فٹبال کو دائیں بائیں کرنے والے ہیں یہ ہیں فرمان نثار۔ جی ہاں فرمان کشمیر کے ابھرتے ہوئے فری اسٹال فٹبالر ہیں جو کہ پیروں اور ٹانگوں کی جنگل بندی سے ایسی فٹبال ٹرکس کرتے ہیں کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ Kashmir Free style footboller Farman Nisar

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 6:03 PM IST

آرڈر پر منگوائی فٹبال نے زندگی ہی بدل دی

سرینگر: سر اور پیروں سے فٹبال گھمانے اور کاندھوں پر فٹبال کو دائیں بائیں کرنے والے ہیں یہ ہیں فرمان نثار۔ جی ہاں فرمان کشمیر کے ابھرتے ہوئے فری اسٹال فٹبالر ہیں جو کہ پیروں اور ٹانگوں کی جنگل بندی سے ایسی فٹبال ٹرکس کرتے ہیں کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ شہر سرینگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے 21 فرمان نثار گزشتہ 5 برس سے فری اسٹائل فٹبال ٹرکس کو اپنا مشغل بنائے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں مشقت کرتے ہوئے اپنی اس گیند کے ساتھ نئے نئے تجربے کرتا رہتا ہے۔ حالانکہ فرمان نے فری اسٹائل جو بھی ٹرکس کررہا ہے وہ اس نے از خود سیکھی ہیں کیونکہ انہوں نے سیکھانے کے لیے کسی کی رہبری یا رہنمائی حاصل نہیں کی ہے۔

دراصل فرمان کو پہلے کھیل کود میں کوئی بھی دلچسپی نہیں تھی اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا بھی انہیں پسند نہیں تھا لیکن 2018 میں اس وقت کی زندگی میں تبدیلی آئی جب اس نے ایمیزون سے ایک فٹبال منگوائی اور کچھ لگ کرنے کی چاہ لئے فرمان نے فبٹال ٹرکس پر پریکٹس کرنا شروع کی۔ فرمان اس وقت انجینیئرنگ کی پڑھائی کررہا ہے اور ساتھ ہی یہ اپنے وقت کا بہترین تعین کر کے فٹبال کے ساتھ نئی نئی ٹریکس پر مشقت کرتا رہتا ہے۔ایسے میں فرمان نے اب کئی قومی مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے جس میں انہوں نے کئی میڈل بھی اپنے نام کئے ہیں۔

فرمان کہتے ہیں کہ فری اسٹائل آرٹ کے ذریعے کھلاڑی اپنے جذبات کو بھی بہتر طور ابھار سکتا ہے۔اپنے اندر کےغوضے اور خوشی کا بھی اظہار کیا جاسکتا ہے۔ وادی کشمیر میں نوجوان جہاں فٹبال کھیل کی طرف کافی دلچپسی دکھا رہے ہیں وہیں گزشتہ برسوں کے دوران فٹبال ٹرک شارٹ اور فری اسٹائل کی طرف بھی یہاں کے نوجوان مائل ہورہے ہیں۔ فرمان کو اگرچہ کوئی ٹرینر نہیں ہیں البتہ بین الاقوامی سطح کے فری اسٹائل فٹبالر سے تحریک پاکر یہ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔فرمان کا کہنا ہے کہ ایک ٹریک سیکھنے میں کم سے کم چھ مہینے لگ جاتے ہیں کیونکہ جسم کو اسی اعتبار سے ڈاھلنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حدبندی کے پیچھے بی جے پی کا خفیہ مقصد کارفرما: عمر عبداللہ


فرمان کی رائے میں وادی کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ پناہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہتر فلیٹ فارم مہیا کرانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details