سرینگر:کانگریس کے سینیئر رہنماراہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت مقدمے میں دو سال کی سزا کے خلاف کانگرس سورت کے سیشن کوٹ میں عرضی دائر کرنے والی ہے اور پارٹی کو امید ہے کہ عدالت راہل گاندھی کے حق میں فیصلہ سنائی گی۔ ان باتوں کا اظہار کانگرس کے سابق وزیر سلمان خورشید نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے برطرف کرنا اور سرکاری گھر سے نکالنا بی جی پی سرکار کا برا برتاؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل غیر جمہوری اور غیر اخلاقی بھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست گجرات کی سورت عدالت نے راہل گاندھی کو ہتک آمیز معاملے میں دو برس کی سزا سنائی ہے تاہم عدالت نے اپنا فیصلہ دو ماہ کے لئے التوا میں رکھا ہے۔ اس عدالتی فیصلے کے فوراً بعد ہی راہل گاندھی کو پارلیمٹ کی سیٹ سے برخواست کیا گیا ہے۔ وہ کیرالہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ راہل گاندھی کے معاملے اور ملک کو درپیش دیگر مسائل میں اپوزیشن جماعتیں کانگرس کی حمایت کررہے ہیں اور اس میں سب متحد ہے۔ انہوں نے کہا راہل گاندھی نے جو مہم سرکار کے خلاف شروع کی ہے وہ جاری رہی گی اور کانگرس اس کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔