اردو

urdu

ETV Bharat / state

OPD Services Resume at B&J Hospital Barzulla: بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں او پی ڈی خدمات بحال - OPD services resume at B&J Hospital

سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال، برزلہ میں ہولناک آتشزدگی کے تقریباً 80 گھنٹوں بعد او پی ڈی خدمات بحال OPD services resume at B&J Hospital Barzulla کر دی گئی ہیں۔

بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں او پی ڈی خدمات بحال
بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں او پی ڈی خدمات بحال

By

Published : Mar 7, 2022, 3:44 PM IST

سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال B&J Hospital Barzulla, Srinagarکی ایک عمارت میں جمعہ کی شام ہولناک آتشزدگی کے بعد اسپتال میں داخل مریضوں کو ہنگامی طور ایس ایم ایچ اسپتال ریفر کر دیا گیا تھا، وہیں پیر کی صبح اسپتال میں او پی ڈی خدمات کو بحال OPD services resume at B&J Hospital Barzulla, Srinagar کر دیا گیا۔

بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں او پی ڈی خدمات بحال

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈینٹ ڈاکٹر میاں سہیل نے کہا کہ آتشزدگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دن رات محنت کرکے پیر کی صبح او پی ڈی خدمات کو بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اسپتال میں اس وقت پلاسٹر، ایکس رے سمیت دیگر ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فی الحال مریضوں کو ہسپتال میں داخل /ایڈمٹ نہیں کیا سکتا، تاہم مریضوں کو ہر قسم کا طبی مشورہ دیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں جن مریضوں کی سرجری انجام دی گئی تھی ان کے فالو اپ/چیک اپ کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل کے مطابق آتشزدگی کے سبب متاثر ہوئی دیگر طبی خدمات بھی جلد ہی شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس حوالے سے کام جاری ہے اور گذشتہ روز شہر میں ہوئے گرینیڈ حملے میں زخمیوں کا علاج بھی اسی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کیا تھا جہاں بھی ضرورت پڑتی ہے ہمارے ڈاکٹر صاحبان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘‘

بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں علاج کے لیے آئے مریضوں، تیمارداروں نے بھی او پی ڈی خدمات بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک تیماردار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’میرے والد آج صبح سیڑھی سے گر کر زخمی ہو گئے تھے، ہم الجن میں تھے کہ کیا کریں، پھر سنا کہ برزلہ اسپتال میں او پی ڈی خدمات شروع کی گئی ہیں اور ہم اسپتال پہنچے جہاں اس وقت ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ یہ یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جمع کی شام قریباً 9:30 بجے آتشزدگی Fire at B&J Hospital Barzulla کے سبب بون اینڈ جوائنٹ اسپتال کی ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ آتشزدگی کے سبب اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم اسپتال کی اوپری منزل مکمل تباہ ہو گئی تھی۔ آگ کے سبب آپریشن تھیٹر سمیت دیگر اکیڈمک بلاک خاکستر ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details