اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبز پٹاخے استعمال کرنے کی اجازت لیکن محض دو گھنٹے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرمائی دارالحکومت جموں اور گرمائی دارالحکومت سرینگر میں صرف گرین پٹاخوں کو فروخت اور استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

By

Published : Nov 12, 2020, 5:13 PM IST

شہر میں سبز پٹاخے استعمال کرنے کی اجازت
شہر میں سبز پٹاخے استعمال کرنے کی اجازت

بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے جموں اور سرینگر شہر میں سبز پٹاخوں کے استعمال کی سفارش کی، لیکن ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس ضمن میں آرڈر زیر نمبر 89_JK(DMMR) آف 2020 کے مطابق پٹاخوں کے استعمال پر پابندی یکم دسمبر 2020 تک جاری رہے گی۔

حکم نامے کے مطابق تہواروں کے دوران سبز پٹاخوں کا استعمال بھی صرف 2 گھنٹے تک ہی کیا جا سکتا ہے۔ دیوالی اور گرو پرب کے موقع پر رات 8 بجے سے 10 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ کرسمس کے موقع پر صبح 6 بجے سے 8 بجے تک اور 11بجکر 55 منٹ سے 12بجکر 30 منٹ تک کا وقت رکھا گیا ہے۔

اس حوالے تمام ضلع ترقیاتی کمشنرز کو وسیع پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلانے پر زور دیا گیا ہے۔

حکومت نے اس پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور یہاں موسم سرما شروع ہوچکا اس دوران چھوٹے بچے، بزرگ شہریوں، بیماروں اور دیگر لوگوں کو پٹاخے جلانے سے مختلف تکالیف ہوسکتی ہیں اس لئے دسمبر کے اوائل تک تہواروں کے مواقع پر پٹاخوں کے کاروبار اور استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details