اردو

urdu

ETV Bharat / state

امام خمینیؒ کی برسی پر آن لائن سیمنار - انقلاب اسلامی ایران

امام خمینیؒ کے پوتے آیت اللہ سید حسن موسوی خمینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں امام خمینیؒ اور انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ کشمیری قوم کی والہانہ عشق وعقیدت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی برگزیدہ شخصیت کے ساتھ کشمیری قوم نے ابتدا سے ہی جس محبت و عقیدت اور وابستگی کا مظاہرہ کیا وہ کشمیری قوم کی انقلابی فکر کی عکاسی کرتا ہے۔

Online Webinar On Imam Khomeini Death Anniversary
امام خمینیؒ کی برسی پر آن لائن سیمنار

By

Published : Jun 5, 2020, 9:25 AM IST

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے-

انجمن شرعی شیعیان امام خمینیؒ کی برسی پر وادی بھر میں تقریبات منعقد کرتی تھی اور اس سلسلے میں بین الاقوامی نوعیت کا ایک سیمینار ہمیشہ منعقد ہوا کرتا تھا لیکن موجودہ لاک ڈاون اورر کووڈ 19 سے پیداشدہ صورتحال کے باعث کوئی روایتی تقریب منعقد نہیں ہوسکی۔

اس سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان نے ایک آن لائن سیمنار کا انعقاد عمل میں لایا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے کئی اسکالروں، دانشوروں اور علمائے کرام نے حصہ لیا- جن معروف علمائے دین اور اسکالروں نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا ان میں امام خمینیؒ کے پوتے آیت اللہ سید حسن موسوی خمینی، سینئر علاحدگی پسند رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی، آیت اللہ شیخ علی ایچ۔ الحکیم لندن، چانسلر یونیورسٹی آف اسلامک ڈینامینیشنز تہران آیت اللہ مختاری، نمایندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان حاج مہدوی پور، ایران کے سفیر برائے ہندوستان ڈاکٹر علی چگنی، مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام، مولانا ڈاکٹر قلب صادق لکھنو،، چیئرمین انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو، اچاریہ پرمود کرشنم اور جنرل سیکریٹری متحدہ مجلس علماءسید شمس الرحمٰن کے علاوہ دیگر دانشور قابلِ ذکر ہیں-

امام خمینیؒ کے پوتے آیت اللہ سید حسن موسوی خمینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں امام خمینیؒ اور انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ کشمیری قوم کی والہانہ عشق و عقیدت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی برگزیدہ شخصیت کے ساتھ کشمیری قوم نے ابتدا سے ہی جس محبت و عقیدت اور وابستگی کا مظاہرہ کیا وہ کشمیری قوم کی انقلابی فکر کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقعہ پر سینیئر علاحدگی پسند رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں امام خمینیؒ کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے نہ صرف ایرانی قوم کو ہزار سالہ شہنشاہی نظام سے نجات دلاکر اسلام اور جمہوریت کی نعمات سے سرفراز کیا بلکہ ان کے برپا کردہ انقلاب نے دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں کو احیائے دین کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امام خمینیؒ ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کے افکار و نظریات ہمیشہ امت مسلمہ کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details