اردو

urdu

آن لائن گھوٹالہ: سائبر پولیس کشمیر نے تحقیقات کیلئے لوگوں سے مدد طلب کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 3:46 PM IST

Online Fraud In Kashmir سائبر پولیس کشمیر نے حالیہ آن لائن فراڈ کی تحقیقات کے لیے لوگوں سے مدد طلب کی۔ پولیس نے اس گھوٹالے کے متاثرین اورعوام سے اس کے متعلق معلومات ہونے کی صورت میں پولیسسے رابطہ کرنے کی اپیل کی۔

Online Scam in kashmir
آن لائن گھوٹالہ

سرینگر: سائبر پولیس کشمیر نے حالیہ آن لائن فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں لوگوں سے مدد طلب کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ 'اگر آپ کے پاس اس گھوٹالے کے متعلق معلومات ہیں تو ہمارے ساتھ ان کو شیئر کریں'۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے 'کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ' نامی ایک کمپنی پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے ان کو 60 کروڑ روپیہ کا چونا لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔


سائبر پولیس کشمیر نے جمعرات کو سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس سلسلے میں لوگوں سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا: 'اگر آپ حالیہ آن لائن مالیاتی گھوٹالے سے متاثر ہوئے ہیں یا آپ کے پاس اس سے متعلق معلومات ہیں تو آپ کا تعاون ہمارے لئے بہت اہم ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں جاری ہماری تحقیقات میں مدد کے لئے ہمارے ساتھ تفصیلات شیئر کریں'۔ان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا ہے کہ 'آپ کی اطلاع انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہم سب مل کر سائبر فراڈ کا مقابلہ کرسکتے ہیں'۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور دھوکہ دینے والی کمپنی 'کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ' کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details