سرینگر: جموں وکشمیر کے طلباء کے لئے وزیر اعظم کی خصوصی اسکالر شپ اسکیم یعنی پی ایم ایس ایس برائے تعلیمی سال 2022-23 کےلیے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ PM Scholarship Online Registration ایسے میں اہل طلباء سرکاری ویب سائٹ aicte_jk_scholarship_gov_in پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور وزیراعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت جموں وکشمیر سے باہر طلباء انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
PM Scholarship Registration: وزیراعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع - پی ایم ایس ایس آن لائن رجسٹریشن
اہل طلباء آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں Online Registration for PM Scholarshipاور وزیراعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت جموں وکشمیر سے باہر طلباء انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
اے آئی سی ٹی ای میں جموں وکشمیر کی ایک خاص سیل ہے جو کہ وزیر اعظم خصوصی سکالر شپ اسکیم کی عمل آوری سے متعلق ہے۔ Registration for PM Scholarship beginsاے آئی سی ٹی ای نے اس حوالے سے باضابطہ طور ایک نوٹیفیکیشن جاری کی ہے، جس میں اہلیت کے معیار، کورسز اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف وہی طلباء آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر بورڈ یا سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے بارہویں جماعت کا امتحان سال 2020-21 سے پہلے پاس کیا ہے اور سال 2021-22 میں حاضر نہیں ہوئے ہیں وہ طلباء اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔