مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج راج بھون میں جے کے اے ایس افسران کی سالانہ کارکردگی کے متعلق رپورٹ کے لیے آن لائن پورٹل جاری کیا ہے، جسے 'اسمارٹ پرفارمنس اپریزل رپورٹ رکاڈنگ آن لائن ونڈو' (سپاررو) کے نام سے جانا جائیگا۔
جے کے اے ایس افسران کے لیے آن لائن پورٹل جاری - اسمارٹ پرفارمنس اپریزل رپورٹ رکاڈنگ آن لائن ونڈو
جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کی سالانہ کارکردگی کے متعلق رپورٹ اب آن لائن پورٹل پر درج کی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سرکاری ترجمان نے اس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے 1289 جے کے اے ایس افسران کو فائدہ ہوگا اور اسکی وجہ سے انکے کارکردگی پر ترقی کے سلسلے میں شفافیت اور تیزی لائی جائے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کو جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی پایہ تکمیل تک پہنچائے گی جس کے بعد افسران اپنی کارکردگی کے متعلق خود اس پورٹل پر ان لائن جانکاری دے سکتے ہیں۔