سرینگر:ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری کے دفتر نے آن لائن پورٹل کے توسط سے مارکیٹنگ سے متعلق تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل سے دستکاروں سمیت دیگر کاریگروں کو مکمل ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق پلیٹ فارم دستیاب ہوجائےگا۔ ایسے میں ملک کے مختلف حصوں میں سالانہ لگ بھگ 200 گھریلو مارکیٹنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کا مقصد دستکاروں کو ان کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت میں معاونت کرنا ہے۔ Portal Started for Artisans for Online Marketing
درخواستیں طلب کرنے سے لےکر ان کے انتخاب اور اسٹال الاٹمنٹ کرنے سے متعلق عمل مکمل آن لائن ہے جس میں کسی بھی قسم کا انسانی عمل دخل نہیں ہے۔ آن لائن عمل کی بدولت سبھی دستکاروں اورکاریگروں کو مساوی، منصفانہ اور شفاف موقع فراہم ہوتا ہے۔ سبھی متعلقین کو درخواستیں جمع کرانے کے بارے میں وسیع رہنما ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔Online Portal to benefit Artisans in Marketing