سرینگر: کشمیر صوبے کے سبھی ڈگری کالجوں میں یکم دسمبر سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکریٹری کے مطابق یکم دسمبر سے لے کر 31دسمبر تک حکم نامے پر عملدرآمد ہوگا۔
اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر روی شنکر شرما کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق قبل از وقت سردیاں شروع ہونے کے باعث کشمیر صوبے کے تمام گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں داخلہ لینے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان کے مطابق سردی کی وجہ سے گرمی کے ناکافی انتظامات کے باعث درس وتدریس کے کام کاج میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دور افتادہ علاقوں سے آنے والے طلبہ کو ہوسٹل میں رہنا پڑتا ہے جس وجہ سے انہیں دقتیں پیش آر رہی ہیں۔