خیال رہے کہ جمع کے روز سرینگر لیہہ شاہراہ پر بنیباگ کے مقام پر مٹی کے تودے گرنے سے قومی شاہراہ بند ہو گئی تھی اور مٹی کے تودے کی زد میں درجنوں دکانیں، دو رہائشی مکان اور دو گاڑیوں آ گئی تھیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
سرینگر لیہہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال - کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
تقریبا 30 گھنٹوں کے محنت اور مشقت کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کو بحال کیا گیا۔
سرینگر لیہ شاہراہ
حالانکہ غنیمت یہ رہا کہ اس وقت رہائشی مکان میں لوگ نہیں تھے جس کی وجہ سے یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو دونوں طرف آنے جانے کی اجازت دی گئی جو کل سے درماندہ تھی۔