سرینگر: سرمائی دارلحکومت سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ایک شخص جھلس جانے سے جاں بحق ہوا جبکہ اس کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔
سولنہ آتشزدگی میں ایک شخص جھلسنے سے جاں بحق - سولنہ سرینگر میں آتشزدگی
Fire In Srinagar سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ کی اس واقعے میں ایک شخص جھلس جانے سے جاں بحق ہوا جبکہ اس کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
Published : Dec 23, 2023, 10:05 PM IST
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا سولنہ میں جس رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی وہاں پر ہفتے کی سہ پہر کو ملبے سے ایک شخص کی جھلسی لاش برآمد کی گئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جس رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی وہاں پر دو بھائی رہائش پذیر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ایک بھائی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چلا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ان کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو رہائشی مکان کے ملبے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی دماغی طور پر معذور تھا ۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: