اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heroin Smuggling Case پولیس نے تیسرے منشیات فروش کو بھی حراست میں لیا

جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر میں 70 کروڑ روپیہ مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے سی آر پی ایف اہلکار سمیت تین افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 5:08 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر میں 70 کروڑ روپیہ مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز اس کاروبار میں ملوث تیسرے منشیات فروش کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔پولیس نے جمعرات کے روز سی آر پی ایف اہلکار سمیت دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار سجاد احمد بڈانہ ساکن کرناہ 160بٹالین سی آر پی ایف میں تعینات ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر پولیس نے دو منشیات فروش جن کی شناخت سجاد احمد بڈانہ ساکن نچان کرناہ اور ظہیر احمد ٹنچ ساکن امروی کرناہ کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے گیارہ لاکھ 82ہزار پانچ سو روپیہ نقدی، 11کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Nacro Smugglers Arrested سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جے پی دلباغ سنگھ نے نے بتایا کہ کپواڑہ ، بارہمولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاء اس طرف بھیجنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ان کے مطابق منشیات کے کاروبارے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details