صوبہ کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد ایک بار پھر ہوائی سفر متاثر ہوا ہے، موسم کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کئی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، وہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ مسافروں سے گذارش ہے کہ وہ تازہ اپڈیٹس کے لیے اپنی فلائٹس کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر ہوائی اڈے ست تقریباً 11 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں پھر سے برفباری شروع
موسم کی تازہ صورتحال کی بات کی جائے تو 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔ اگرچہ 7 جنوری کو موسم میں تبدیلی آئی تھی اور برفباری رُکنے کی وجہ سے معمولات زندگی پٹری پر آنا شروع ہوگئی تھی۔ تاہم آج صبح 6 بجے سے بھاری برفباری پھر سے شروع ہو گئی ہے۔