آر ٹی آئی کارکنان 'جے کے آر ٹی آئی مومنٹ ٹو کمیموریٹ آف دی ڈے' کے بینر تلے جمع ہوئے۔ سبھی کارکنان اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ لیے ہوئے تھے۔
کارکنان نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس بات پر زور دیں کہ جموں و کشمیر میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ بہتر طرح سے لاگو کیا جائے۔
رائٹ ٹو انفارمیشن کارکنان اس موقع پر ایک کارکن نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر کا آر ٹی آئی کا جو ایکٹ تھا اس کو دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے۔ مرکز کا جو آر ٹی آئی قانون ہے وہ یہاں نافذ ہوتا ہے لیکن اس کا یہاں کوئی کمیشن نہیں ہے نہ ہی کوئی دفتر ہے۔ یہاں کئی محکمہ میں بدعنوانی ہوتی ہے، سرکاری افسر جانکاری نہیں دے رہے ہیں۔ عوام میں بیداری نہیں ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں سے عسکریت پسندی چھوڑنے کی گزارش
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بتایا گیا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی ہوگی لیکن ایسا کچھ ہوا نہیں، گراؤنڈ پر کچھ اور ہی ہو رہا ہے۔'