جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاوڈا، سیاحت اور پھولبانی کے افسران کی ٹیم نے جھیل ڈل میں نہرو پارک اور چار چناری کا دورہ کیا تاکہ وہاں موجود اثاثوں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی صلاحیتوں اور خوبصورتی کو بڑھانے کی ضرورت کا اندازہ کیا جا سکے۔
افسروں کی ٹیم میں ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، وائس چیئرمین لاوڈا طفیل متو، محکمہ پھولبانی کا نمائندہ، سیاحت، لاﺅڈا اور فلوری کلچر محکموں کے دیگر افسران بھی تھے۔
افسران کی ٹیم نے چار چناری میں لگائے گئے پودوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ افراد کو فوری طور پر خوبصورتی اور دیگر اثاثوں جیسے جیٹیوں، واش روموں وغیرہ میں اضافے کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ متعلقین کو کوڈا دانوں کی مناسب دیکھ ریکھ کرنے کی بھی ہدایت دی۔